مہر خبررسان ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بغداد کے قریب علاقہ حسینہ الراشدیہ اور النہروان کے علاقہ میں دو بم دھماکوں میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر عراقی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں ایک خود کش حملے کو ناکام بنادیا ہے۔ عراقی فورسز کی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جس میں داعش کو زبردست شکست کا سامنا ہے اس لئے وہ شہروں میں خود کش حملے کرکے عام شہریوں کو بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ